چاکلیٹ کیک
اجزاء:
مکھن . آدھا کپ
کاسٹر شوگر آدھا کپ
انڈے دو عدد
میدہ آدھا کپ
کوکو پاوڈر پاو کپ
بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مکھن اور چینی کو اتنا بیٹ کریں کہ وہ فلفی ہو جائے اب اس میں انڈے شامل۔کرتے جائیں اور مکس کریں پھر میدہ کوکو پاوڈر اور بیکنگ پاوڈر چھان کر بیٹر میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔اب کیک بیٹر کو گریس پین میں ڈال۔دیں اس کے بعد ایک پلیٹ کو ڈیپ سوس پین میں رکھ کر اتنا پانی ڈالیں کہ پلیٹ ڈھک جائے اب پانی کو دھیمی۔آنچ پر رکھ دیں جب بھاپ بننا شروع ہو جائے تو پچیس سے تیس منٹ اسٹیم دیں جب کیک پھول جائے تو پین سے نکال کر بیس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں

لذیذ اور ذائقہ دارچاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب
Shares:







