اجزاء:
میدہ سوا ایک کپ
کسٹرڈ شوگر آدھا کپ
کوکو پاؤڈر تین چوتھائی کپ
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک سو اسی ملی لیٹر
دودھ ایک سو اسی ملی لیٹر
ونیلا ایسنس دو چائے کے چمچ
چاکلیٹ سیرپ حسب ضرورت
چاکلیٹ حسب پسند گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
کسی بڑے مکسنگ باؤل میں میدہ چینی کوکو پاؤڈر بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو اچھی طرح چھان کر ڈالیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اب چار ایسے نگ جو مائیکرو اوون میں رکھے جا سکتے ہوں انھیں نکالیں اور اب تیار مکسچر کے چار حصے کر لیں کسی جگ میں ونیال ایسنس اور تیل اور دودھ کو مکس کریں اب پہلے میدہ کا خشک مکسچر مگ میں ڈالیں اور اس کے اوپر ونیلا مکسچر ڈالیں مگ کے اندر ان تما م چیزوں کو کسی چمچ کی مدد سے مکس کریں تاکہ ایک بٹر سا بن جائے اب اس کیک کی بیٹر کو مائیکرو اوون میں رکھیں مائیکعرو اوون کے ٹمپریچر کو پہلے ہائی پر رکھیں مگ کو نوے سیکنڈ تک کے لئے اس میں رکھیں جب وہ پھول جائے تو اسے نکال لیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں چاکلیٹ سپرے اور چاکلیٹ کے ٹکڑوں سے گارنش کر کے سرو کریں چاکلیٹ مگ تیل تیار ہے