کلاسک کلب سینڈوچ
اجزاء:
بون لیس چکن فلے تین عدد
بریڈ سلائسز تین عدد
لہسن پیسٹ ایک ٹی سپون
کھیرا ایک عدد سلائس کاٹ لیں
میونیز آدھا کپ
لال مرچ ایک ٹی سپون
کالی مرچ ایک ٹی سپون
مسٹرڈ پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
سلاد کے پتے چند عدد
چیز سلائس تین عدد
نرم مکھن ایک کھانے کا۔چمچ
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیں
فرائی انڈے دو عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
وورچیسٹر ساس ایک ٹیبل سپون
لیمن جوس تین ٹیبل سپون
نمک ایک ٹی سپون
ترکیب: چکن میں ہاف ٹی سپون مسٹرڈ پیسٹ وورچیسٹر سوس کالی مرچ لال مرچ نمک لیمن جوس تیل لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آدھے گھنٹے یا بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر گرلڈ پین میں چکن کو پکا کر باریک باریک سلائس میں کاٹ لیں ایک پیالے میں کیچپ میونیز اور ایک چائے کا چمچ مسٹرڈ سوس پیسٹ ڈال کر مکس کر کے ڈِپ کر لیں اب ایک سلائس پر مکھن لگاکر چکن رکھیں پھر بریڈ سلائس پھر میونیز کا آمیزہ پھر سلاد کا پتہ پھر فرائی انڈا پھر چیز سلائس پھر ٹماٹر اور کٹا ہوا کھیرا رکھ کر تیسرا بریڈ کا سلائس رکھ کر دمیان سے کاٹ لیں مزیدار کلاسک کلب سینڈ وچ تیار ہے چپس اور کیچپ کے ساتھ کھائیں
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025