خوش ذائقہ اور لذیذ کولڈ کوکونٹ برولے آئس کریم بنانے کی ترکیب

اجزاء:
کوکونٹ ملک دوٹن
کنڈینسڈ ملک ایک ٹن
کریم دو پیکٹ
جیلیٹن چار کھانے کے چمچ
کٹے ہوئے بادام 20 عدد
خشک کھوپرا 4 کھانے کے چمچ
ونیلا فلیورویفرز دو پیکٹ

ترکیب:
ایک باؤل میں کوکونٹ اور کنڈینسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور کریم شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر پانی میں جیلیٹن حل کر کے اس میں شامل کر دیں اور سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں کٹے ہوئے بادام کھوپڑا اور ویفرز سے گارنش کر کے سرو کریں

Comments are closed.