اجزاء:
انڈے کی سفیدی 3 عدد
پسا زیرہ آدھا چمچ
پسی لال مرچ آدھی چمچ
پالک 3 سے 4 پتے باریک کاٹ لیں
کالی مرچ تھوڑی سی پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
آئل ایک چمچ
ٹماٹر ایک عدد چھوٹا
پیاز ایک عدد چھوٹا
ہرا دھنیا چند پتے
چکن دو بوٹیاں ابال کر ریشہ ریشہ کر لیں
کاٹیج چیز کیوب 3 یا 4 عدد یا حسب پسند
ترکیب:
ایک باؤل میں انڈوں کی سفیدی نمک کالی مرچ زیرہ لال مرچ اور پالک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اور انڈے کا آمیزہ پین میں ڈال کر پھیلا دیں پھر اس پر پیاز ٹماٹر ہرا دھنیا اور چیز کیوبز مسل کر ڈال دیں اور انڈے کو فولڈ کرتے جائیں جب اچھی طرح سے پک جائے تو پلیٹ میں نکال لیں اور سیلڈ کے ساتھ سرو کریں