کروکیٹ ہارٹس
اجزاء:
چکن قیمہ ایک پاو
انڈا ایک عدد
بریڈ سلائس آٹھ عدد
ہری مرچ چھ عدد
کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز اور تِل حسب ضرورت کوٹنگ کے لیے
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چوپر میں مرغی کا قیمہ اور تمام اجزاء تِل اور بریڈ کرمبز کے علاوہ ڈال کر پیس لیں اب بریڈ کو ہارٹ کٹر سے کاٹ کر قیمے کے مکسچر کو اس کے اوپر رکھیں اور برکڈ کرمبز میں رول کر کے تِل اوپر چھڑک کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں مزیدار کروکیٹ ہارٹس تیار ہیں
ل
لذیذ عمدہ اور مزیدار کروکیٹ ہارٹس بنانے کا طریقہ
Shares: