فٹوش سیلیڈ
اجزاء:
شملہ مرچ آدھی کیوبز کاٹ لیں
ہری پیاز ایک عدد ٹکڑے کر لیں
گاجر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
کھیرا ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
پیاز ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ کاٹ لیں
کٹا لہسن پاو چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
انار آدھا کپ
انار کا رس . آدھا کھانے کا چمچ
سمک آدھا کھانے کا چمچ
کٹا پودینہ دو کھانے کے چمچ
کٹے پارسلے دو کھانے کے چمچ
آئس برگ لیٹس جولین کٹ ایک کپ
ٹماٹر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
ایپل سیڈر سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سفید سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
زیتون کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیٹا بریڈ فرائی یا ٹوسٹڈ ایک عدد
ترکیب:
ایک باول میں شملہ مرچ ہری پیاز گاجر کھیرا پیاز ہرا دھنیا لہسن پیاز لیموں کا رس انار انار کا رس سمک پودینہ پارسلے آئس برگ ٹماٹر ایپل سیڈا وینیگر سفید سرکہ نمک کالی مرچ زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اوپر پیٹا بریڈ ڈال کر سرو کریں

Shares: