فش بھرتہ بنانے کا آسان اور منفرد طریقہ

0
54

اجزاء:
مچھلی آدھا کلو
لونگ آدھا تولہ
کالی مرچ آدھا تولہ
خشک دھنیا 1 تولہ
نمک ایک تولہ
گھی آدھا پاؤ
الائچی 1 تولہ
ادرک 1 چھوٹہ ڈلی (عرق نکال لیں)
لال مرچ 2 تولہ
کیلے کے پتے چند عدد
پیاز 1 عدد

ترکیب:
مچھلی کو نمک ارو آٹے سے اچھی طرح دھو کر اس کے پارچے بنا لیں پھر اس پر ادرک کا عرق اور نمک مل کر 8 سے 10 گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر ان میں دھنیا ملا کر کیلے کے پتوں پر رکھ کر پتوں کو دس بل دے دیں اور راکھ میں دبا دیں پھر نکال کر کوٹیں اور ایک دیگچی میں پیاز فرائی کریں جب پیاز لال ہو جائیں تو اس میں تمام مصالحے پیس کر ڈال کر بھونیں پھر فش ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور گرم مصالحہ چھڑک دیں مزیدار فش بھرتہ تیار ہے

Leave a reply