فش ہاٹ ڈوگز ود ٹرٹل سوس
ٹرٹل سوس کے لیے اجزاء:
مایونیز ایک کپ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
اچاری کھیرا دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ
اچاری پیاز دو چائے کے چمچ
کٹے پارسلے دو چائے کے چمچ
انڈے کی سفیدی ابلی ہوئی دو کھانے کے چمچ
فش بنانے کے اجزاء:
فش فلے آٹھ عددچوکور ٹکڑے کاٹ لیں
نمک اور کالی مرچ ایک ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
میدہ چار کھانے کے چمچ
وارسسٹر شائر سوس دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
ٹرٹل سوس ایک کپ
ہاٹ ڈوگ بنز آٹھ عدد
مکھن اور آئس برگ لیٹس حسب ضرورت
ترکیب:
بریڈ کرمبز آئس برگ مکھن ٹرٹل سوس کء علاوہ تمام اجزاء ایک پیالے میں مکس کر کے فش فلے اس میں آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر دیں اس دوران ٹرٹل۔سوس کے لیے تمام۔اجزاء ایک پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں کڑاہی میں آئل گرم کر کے فش فلے کو بریڈ کرمبز میں رول کر کے ڈیپ فرائی کر لیں اب بنز جو درمیان میں کاٹ کر مکھن لگائیں پھر سلاد پتہ رکھیں پھر فش فلے پر ٹرٹل سوس لگا کر دوسرے بن سے ڈھک دیں یہ مزیدار سکنڈوچ فرائز یا اونین رنگز کے ساتھ سرو کریں

Shares: