اجزاء:
چکن ڈیڑھ پاؤ
ڈبل روٹی چھ سلائس
مایونیز تین کھانے کے چمچ
انڈے تین عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
بریڈ کرمز آدھا کپ
تیل آدھا کپ

ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو کر ابال کر اس کے ریشے کر لیں پھر اس میں نمک کالی مرچ اور مایونیز شامل کر کے مکس کر لیں ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر تین ڈبل ٹکڑوں پر یہ مکسچر لگا دیں دوسری تین بریڈ پو کچا انڈا لگا کر ان کو چکن مکسچر والے سلائس پر رکھ دیں اب یہ سینڈوچ پہلے انڈے میں ڈبو کر پھر بریڈ کرمز لگا کر پین میں تھوڑا سا آئل گرم کر کے اس میں تل لیں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو پلیٹ میں نکال کر فرنچ سٹائل میں کاٹ لیں اور چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں

Shares: