ہنی پائن ایپل چکن
اجزاء:
بون لیس چکن کیوبز ایک پاو
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی آدھی
کٹی شملہ مرچ آدھی
کٹی گاجر آدھی
کُٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
تیل پاو کپ
شہد ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس آدھا کھانے کا چمچ
کٹے پائن ایپل آدھا کپ
ہری پیاز باریک سلائس ایک عدد
چکن اسٹاک آدھا کپ
ترکیب:
بون لیس چکن کیوبز کو نمک سفید مرچ کارن فلور سب کی آدھی مقدار میں مکس کر لیں پھر انڈے کی زردی ڈال کر مکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیےمیرینیٹ کر لیں اور ڈیپ فرائی کر لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ایک کھانے کا چمچ لہسن شملہ مرچ گاجر باقی بچا نمک سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ۔سویا سوس اور ایک کپ چکن اسٹاک ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ ابلنے لگے پھر اس میں ایک کپ پائن ایپل فرائی کی ہوئی چکن اور آخر میں سوس گاڑھا کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کے پیسٹ کو ہری پیاز کے ساتھ شامل کر دیں

Shares: