اجزاء:
مٹن قیمہ سات سو پچاس گرام
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
بریڈ کرمز آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
گاجر کش کی ہوئی ایک عدد
سبز مرچیں 3 عدد بارک کاٹ لیں
ایکسپورٹڈ دودھ ایک چوتھائی ٹن
پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
شملہ مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
ٹماٹر ایک عدد کاٹ لیں
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
براؤن شکر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
قیمے کو دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں پھر اس میں زیتون کے تیل کے سمیت تما م اجزا سوائے ٹماٹو کیچپ مسٹرڈ سوس اور براؤن شکر کےمکس کر لیں پھر اسے پین میں ڈال کر دبائیں تا کہ وہ چپٹے ہو جائیں پھر اس لوف کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں ایک گھنٹے کے لئے بیک کریں جن دونوں اطراف سے سرخی مائل ہو جائے تو نکال لیں اور اس پر ٹماٹو کیچپ مسٹرڈ سوس اور براؤن شوگر مکس کر کے پھیلا دیں آلوؤں کی چپس کے ساتھ یہ ڈش سرو کریں