مزیدار کوفتہ قیش بنانے کی آسان ترکیب

0
76

کوفتہ قیش
اجزاء:
میدہ ڈیڑھ کپ
مکھن نوے گرام
نمک دو چٹکی
قیش ساس اور کوفتے حسب ضرورت
انڈے کی زردی ایک عدد
چیڈر چیز آدھا کپ کدو کش کر لیں
ساس بنانے کے لیے:
پیاز ایک عدد
مکھن دو چائے کے چمچ
کریم تین چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سبز دھنیا دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
دودھ ایک چوتھائی کپ
ساس بنانے کی ترکیب:
پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر نرم کرکے چولہے سے اتار لیں کریم کالی مرچ نمک دودھ انڈے اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے فرائی کی ہوئی پیاز بھی ڈال کر مکس کر لیں
قیش بنانے کی ترکیب:
میدے میں نمک مکھن نرم کر کے اور انڈے کی زردی ڈال کر نیم۔گرم پانی سے نرم۔سا آٹا گونڈھ لیں اور تقریباً بیس سے بائیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ سیٹ ہو جائے پھر بٹر پیپر پر رکھ کر اس آٹے کو روک کریں اور پائی ڈش میں ڈال کر اوپر بٹر پیپیر رکھ کر بینز یا چھوٹے چھوٹے ماربلز رکھ کر پہلے سے گرم شدہ اوون میں 190ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں مقررہ وقت پر قیش کے بیس کو اوون سے نکال کر بینز یا ماربل ہٹا دیں اعر بٹر پیپر بھی نکال دیں اب آدھے پکے قیش کے بیس ہر حسب پسند کوفتے ڈالیں پھر تیار شدہ سوس ڈال کر اوپر چیڈر چیز ڈالیں اور 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کر دیں تیار ہو نے پر سلاد کے ساتھ سرو کریں کوفتوں کی جگہ چکن یا سبزی بھی لے سکتے ہیں

Leave a reply