÷اجزاء:
ثابت چکن . ایک کلو گہرے کٹ لگا لیں
نمک ایک چائے کا۔چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاوڈو ایک کھانے کا۔چمچ
پھنٹا ہوا دہی ایک کپ
گرم مصالہ پاوڈر آدھا چائے کا۔چمچ
زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل ایک چوتھائی کپ
لیمن جوس . دو کھانے کے چمچ
پیاز . ایک عدد باریک چاپ کر لیں
کیوڑہ ۔آدھا کھانے کا۔چمچ
ثابت سبز مرچیں تین عدد
ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں ہھر گہرے کٹ لگا لیں اب ایک پیالے میں ادرک لہسن لال مرچ پاوڈر نمک دہی اور لیمن جوس ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چکن کے اندر باہر اچھی طرح لگا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر پین میں تیل ڈال کر پیاز کو ہلکا براون ہونے تک فرائی کریں پھر مصالحہ لگا چکن مصالحے میں سے نکال کر تیل میں ڈالیں اور دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کرکے بچا ہوا مصالحہ بھی چکن میں ڈال دیں اور ڈھک کر ہلکی۔آنچ پر تقریباً آدھے گھنٹے تک پکائیں تاکہ چکن گل جائے جب چکن گل جائے تو زعفران کیوڑہ ثابت سبز مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر مزید پانچ منٹ کے لیے دم۔پر رکھ دیں جب تیار ہو جائے تو چپس کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں







