چکن کے لیے اجزاء:
چکن آدھا کلو
دہی تین کھانے کے چمچ
بادام کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
تیل دوکھانےکے چمچ
تیز پات آدھا پتہ
بھنا پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
کریم تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کاجو . دو چمچ
پیاز ایک عدد بڑا چوپ کر لیں
لونگ دو سے تین عدد
لال مرچ پاوڈر . آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
چٹنی کے لیے اجزاء:
سبز دھنیا دو بڑے چمچ
دہی ایک کپ
پسا کھوپڑا آدھا کھانے کا چمچ
سبز مرچیں دو عدد
نمک . حسب ذائقہ
لیمن جوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چینی آدھا چائے کا چمچ
ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال۔کر چٹنی بنا لیں

ترکیب:
پتیلی میں تیل ڈال کر چکن براون کر کے نکال لیں پھر اسی تیل میں چاپ کی ہوئی پیاز لونگ اور تیز پات ڈال کر اگنی دیر فرائی کریں کہ پیاز براون ہو جائیں پھر ادرک لہسن لال مرچ پاوڈر بھنا ہوا زیرہ سبز الائچی پاوڈر اور نمک ڈال کر فرائی کریں پھر فرائی کیا ہوا چکن اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر پاو کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن گل جائے جب چکن گل جائے تو کریم۔چٹنی بادام کا پیسٹ ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل اوپر آجائے جب کھانے کے لیے پیش کریں تو اوپر فرائی کئے ہوئے کاجو چھڑک دیں مزیدار چٹنی مغلائی بریانی۔تیار ہے

Shares: