÷اجزاء:
پسندے 750 گرام
نمک حسب ذائقہ
ثابت گرم مصالہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
سرخ۔مرچ پاوڈر . ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی پون چائے کا۔چمچ
پسا دھنیا پون چائے کا۔چمچ
خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ
سفید چنا ڈیڑھ چائے کا چمچ
مونگ پھلی دو چائے کے چمچ
دہی آدھا کپ
کیوڑہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیاز دو عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
چھوٹی الائچی چھ سے آٹھ عدد
ادرک لہسن پیسٹ ڈھائی چائے کے چمچ

ترکیب:
پسندے اچھی طرح دھو کرپون چائے کا چمچ۔نمک اور ڈیڑھ چائے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ابال۔لیں پھر پتیلی میں تیل گرم کریں اور پیاز کو اس میں گرم مصالحہ اور ادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ فرائی کریں سرخ مرچ پسی ہوئی ہلدی پسا ہوا دھنیا اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملا دیں اور پسندوں کی یخنی کے ساتھ پکائیں اب پسندوں کو اچھی طرح اس میں فرائی کریں جب پانی خشک ہو جائے تو دہی شامل۔کردیں اور ہلکا سا مکس کرنے کے بعد پسی ہوئی خشخاش سفید چنے معنگ پھلی اور چھوٹی الائچی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں چولہے پر سے اتار کر اس میں کیوڑہ ملا دیں اور اوپر سے براون پیاز چھڑک دیں نان کے ساتھ گرم۔گرم۔پیش کریں ÷

Shares: