مسٹرڈ فش پکوڑا
اجزاء:
بون لیس فش کیوبز ایک پاو
بیسن ڈیڑھ کھانے کے چمچ
چاول کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم۔مصالحہ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
اجوائن دو چٹکی
ںمک آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالے میں مسٹرڈ پیسٹ لیموں کا رس پسا گرم مصالحہ اجوائن نمک اور کُٹی لال مرچیں مکس کریں اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے کوٹ کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر چاول کا آٹا اور بیسن مکس کرکے مچھلی کے ٹکڑوں پر چھڑکیں اس کے بعد پین میں تیل گرم کر کے مچھلی کو آدھا کچا پکا تقریباً تین سے چار منٹ پکائیں اب اسے نکال کر کپڑے سے خشک کر لیں اور دوبارہ دو منٹ فرائی کریں چاٹ مصالحہ چھڑک کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں
مسٹرڈ فش پکوڑا بنانے کی ترکیب
