اوپن سینڈوچ
اجزاء:
چاپڈ چکن . آدھا کپ بوائل کر لیں
سیب ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہے تو آدھا
اخروٹ اور بادام دو کھانے کے چمچ کاٹ لیں
مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس حسب ضرورت یا تین عدد
سلاد آدھی گٹھی
تازہ کریم تین کھانے کے چمچ
مایونیز تین کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
پارسلے حسب ضرورت گارنش کے لیے کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن کو ایک برتن میں ڈال کر نمک اور کالی مرچ ڈال۔کر مکس کر لیں سیب کو چھیل کر باریک باریک ایک انچ لمبا کاٹ لیں سلاد کے پتے چھوٹے کاٹ لیں سیب اخروٹ اور بادام کو میونیز کریم اور مسٹرڈ پاوڈر میں مکس کر لیں بریڈ سلائسز پر مکھن لگا کر گول کٹر سے سب کو گول کاٹ لیں کنارے کاٹ لیں ہر گول۔سلائس پر سلاد کا پتہ رکھ کر پھر چکن کے ٹکڑے پھر مایونیز کا آمیزہ رکھ دیں اسی طرح سارے سینڈوچ تیار کر کے سلاد کے پتوں ہرا دھنیا اور پارسلوں سے سجا کر پیش کریں
ل
لذیذ اور خوش ذائقہ اوپن سینڈوچ ریسیپی
Shares: