صحت و توانائی سے بھر پور اور مزیدار مالٹے کا مارمیلیڈ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
مالٹے ایک درجن
چینی 1 پاؤ
گلوکوز 1 پاؤ
جیلاٹن پاؤڈر 30 گرام
اورنج ایسنس 5 قطرے
ترکیب:
مالٹے کے رس میں چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب چینی حل ہو کر قوام گاڑھا پونا شروع ہونے لگے تو گلوکوز ڈال دیں اور مزید پکائیں پھر جیلاٹن پاؤڈر کو آدھا کپ پانی میں حل کر کے اس میں شامل کر دیں اور ایسنس کے قطرے بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر کے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو جار میں بھر کر محفوظ کر لیں