اجزاء:
مٹن تین پاو
چھوٹی الائچی سات عدد
سفید مرچ پاو چائے کا چمچ
خشک۔ناریل تین کھانے کے چمچ
کھویا پچھتر گرام
نمک . حسب ذائقہ
سفید پیاز تین عدد
ادرک کا عرق ڈیڑھ چائے کا چمچ
لہسن کا عرق . پاو چائے کا چمچ
دہی پاو کپ
گھی . پانچ کھانے کے چمچ
کیوڑہ ایسنس دو قطرے
چاندی کے ورق دو عدد
ترکیب:
گوشت کی بوٹیوں کو اچھی طرح دھو لیں پہاز اور ناریل کو اچھی طرح گرائنڈ کر کے باریک پیسٹ بنا لیں ایک پتیلی میں مٹن کے ٹکڑے رکھ کر اس میں تین کپ پانی ڈال دیں اور ہلکا سا نمک اور ہری الائچی شامل کر دیں ڈھکنا ڈھانپ کر اس وقت تک پکائیں کہ گل جائے گھی کو گرم کریں اس میں پیاز کے پیسٹ ادرک اور لہسن کے عرق کو فرائی کر لیں اس میں پکا ہوا مٹن پھینٹا ہوا دہی سفید مرچ کھویا کیوڑہ ایسنس اور نمک ملا دیں دو سے تین منٹ تک پکائیں چاندی کے ورق سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کریں