اجزاء:
دھلی ماش کی دال ایک پیالی
پالک آدھا کلو
لہسن 6 جوئے
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد
ثابت لال مرچیں 4 عدد
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں 2 عدد
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ادرک ایک چمچ باریک کٹی
ہری مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
تازہ کریم دو کھانے کے چمچ

ترکیب:
دال کودھو کر آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں دیگچی میں پالک باریک باریک کاٹ کر ماش کی دال ہری مرچیں اور پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پالک کا اپنا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن زیرہ زیرہ اور لال مرچوں کو سرخ ہونے تک فرائی کریں یہ بھگاڑ پالک اور دال پر ڈال دیں پالک اور طدال میں نمک ڈال کر 5 منٹ تک ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں ار چولہے سے اتار لیں باریک کٹی ادرک اور ہری مرچیں اور کریم ڈال کر گرم گرم روٹیوں کے ساتھ سرو کریں

Shares: