اجزاء:
اسٹرابیری آدھا کلو
چینی آدھا کلو
لیموں کا رس پاؤ کپ
ترکیب:
اسٹرابیری کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں اور پالسٹک کے پیالے میں ڈال کر اس میں چینی پھیلا کر 7 سے 8 گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں مقررہ وقت کے بعد کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر 10 سے 15 منٹ تک پکنے کے لئے رکھ دیں اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اور لیموں کا رس ڈال دیں اور مزید پکائیں یہاں تک کہ جام گاڑھا ہو جائے اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے اسٹرلائیزڈ جار میں بھر کر محفوظ کر لیں 10 سے 12 گھنٹوں میں سیٹ ہو جائے گا یہ نہایت ہی خوش ذائقہ اور لذیذ جام ہے








