اجزاء:
مچھلی تین پاو
لیمن گراس پون چائے کا چمچ
فش ساس تین کھانے کے چمچ
لہسن نو جوئے
کوکونٹ ملک تین کپ
لال مرچ پانچ عدد
ہری مرچ چار عدد
لیموں کا رس پانچ کھانے کے چمچ
زیرہ تین چائے کے چمچ
لیمن کے پتے چھ عدد
نمک پون چائے کا چمچ
پیاز ڈیڑھ عدد
تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
مچھلی پرمسٹرڈ پیسٹ لگا کر رکھ دیں پین میں تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں اور چولہا بند کر دیں پھر بلینڈر میں لہسن زیرہ لال۔مرچ ہری مرچ لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اب پین میں مکسچر اور پانی ڈال دیں اس کے بعد مچھلی اور کوکونٹ ملک شامل۔کر کے دھیمی۔آنچ پر بھون لیں پھر لیمن گراس فش ساس نمک اور لیمن کے پتے ڈال کر چولہا بند کر دیں مزیدار فش کری تیار ہے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں