خاتون پولیس اہلکارکا رشوت لینے کا ایسا طریقہ کہ حکام بھی سرپکڑکربیٹھ گئے:ویڈیووائرل

0
39

مالی گاوں :خاتون پولیس اہلکارکا رشوت لینے کا ایسا طریقہ کہ حکام بھی سرپکڑکربیٹھ گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی، متعلقہ حکام نے ویڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکی خاتون پولیس اہلکار کی جیب میں پیسے رکھتے ہوئے نظر آرہی ہے جس پر طرح طرح کے کمنٹس میں لوگ اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے خواتین نے جس انداز سے یہ رشوت دی اورخاتون اہلکار نے رشوت لی ان کے اس انداز نے اعلیٰ حکام کوحیران کردیا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ خاتون اہلکاراس مقام پرہرروز ایسے ہی رشوت وصول کرتی ہے ، جس کے معمول کودیکھتے ہوئے بچوں نے ویڈیو بناہی ڈالی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو ایک فلیٹ کی بالکونی میں کھڑے کچھ بچوں نے بنائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر متعلقہ حکام کو بھی اس رشوت خوری کا نوٹس لینا پڑا۔

Leave a reply