لاہور : مائرہ ذوالفقارکوکیسے قتل کیا گیا؟ کرائےکے قاتل کون تھے؟ماسٹرمائینڈ کون؟خطرناک حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے کرائے کےقاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف سامنے آیا ، مائرہ کو قتل کرنے والوں کو کس نے ٹاسک سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار میں بڑی پیش رفت ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ مائرہ کوکرائے کےقاتلوں کے ذریعے قتل کرانےکاانکشاف ہوا ہے ، مائرہ کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹاؤن میں تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی ڈیفنس میں موجود نہ ہونےکی تصدیق ہوئی۔

مائرہ کو قتل کرنے والوں کو کس نے ٹاسک سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہیں ، مائرہ ذوالفقار ظاہر جدون کو شادی سے انکار کر چکی تھی جبکہ اشتہاری ظاہر جدون مائرہ کی دوست کو بھی جنسی ہراساں کرچکا ہے۔

گذشتہ روز مائرہ قتل کیس میں 18 روز بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔

Shares: