،شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کےاجلاس میں اہم مشاورت،منی لانڈرنگ کی وجہ سے ممکنہ گرفتاری پربھی بات ہوئی ،اطلاعات کے مطابق آج شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق آج ن لیگ کا ایک اہم اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ 96 ایچ ماڈل ٹاون میں ہوا

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں خواجہ آصف، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا تنویر خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری اورنیب کی طرف سے آنے والی ٹیم جوکہ گرفتارکرنے آئے گی سے کیسے نمٹا ہے مشاورت کی گئی ، اس اجلاس میں اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا پیر کو شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے پر بھی مشاورت

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،عمران خان مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، دوسری طرف سردارایازصادق نے کہا کہ شہبازشریف کو کرپش اورمنی لانڈرنگ کی وجہ سے گرفتارکیا گیا ہے جسے ہم ایک الزام سمجھتےہیں

Shares: