حب الوطنی کیا ہے ؟ یہ میں نے فتح سے سیکھا ،سابق قیدی عبدالرحیم

0
60

حب الوطنی کیا ہے ؟ یہ میں نے فتح سے سیکھا ،سابق قیدی عبدالرحیم

سینٹرل جیل مچھ میں کچھ عرصہ وقت گزارنے والے سابقہ قیدی عبد الرحیم کا پیغام

جیل کے گزرے ایام میں لوگوں کو شکایت کرتا پایا ، بہت سے شاید وہ لوگ ہونگے جو واقعی مظلوم اور بے قصور تھے لیکن میرے لیے حیرت کی بات تھی شکوے شکایتیں کرتے ہوئے اور پاکستان کو برا بھلا کہتے ہوتے ایسے بھی لوگ تھے جنہوں نے واقعی جرم کیا تھا۔ ایسے ہی ایک شخص سے جو چوری کے کیس میں آیا تھا سلام دعا ہوگئی اسکے شکوے شکایتوں کی وجہ یہ تھی کہ چوری اس نے ایک کی تھی جبکہ پولیس نے اس پر کئی اور کیسز بھی ڈال دئیے تھے۔ جب میں اسکے شکوے شکایتوں سے تنگ ہونے لگا تو پھر ذہن میں ایک ترکیب آئی میں اسے اپنے احاطے کے ایک سیل میں موجود قیدی فتح کے پاس لے گیا۔ کچھ دیر اسکے پاس بیٹھے ہلکی پھلکی باتیں ہوتی رہیں اس دوران اسکے منہ سے ایک لفظ بھی پاکستان کے خلاف نہیں نکلا ۔

جب میں نے اس چور کو بتایا کہ اسے تیس سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے بے گناہ قید ہے تو اس چور کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ اس ملاقات کے بعد اس چور میں میں نے واضح تبدیلی دیکھی ۔ فتح کو معلوم نہیں تھا لیکن میں اس کامیاب تجربے پر بہت خوش تھا۔ آج بھی جب فتح کے متعلق سوچتا ہوں تو یہ خیال ذہن میں آتا ہے کہ کیسا پہاڑ جیسا صبر ہے اس شخص کا ، جو اتنا عرصہ جیل میں گزارنے کے باوجود پاکستان کے خلاف ایک لفظ منہ سے نہیں نکالتا ۔۔۔ حب الوطنی کیا ہے یہ میں نے فتح سے ہی سیکھا ۔۔۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے جلد ازجلد رہائی نصیب فرمائیں آمین

Leave a reply