حدیبیہ کیس شریف فیملی کی کرتوتوں کاترجمان:ان کی شرافت قوم کوبتائیں:اعتزازاحسن کی شیخ رشید کونصیحت

0
56

اسلام آباد : حدیبیہ کیس شریف فیملی کی کرتوتوں کاترجمان:ان کی شرافت کوقوم کوبتائیں:اعتزازاحسن نے شیخ رشید کونصیحت کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتراز احسن نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کوایک بہت بڑا مشورہ دیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ حدیبیہ پیپرملز کیس شریف فیملی کی کرتوں کوقوم کے سامنے رکھنے کے لیے کافی ہے ،

سنیئرقانون دان اورسابق وزیرداخلہ چوہدری اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ اگرمیں آج وزیر داخلہ ہوتا تو حدیبیہ کیس کا فیصلہ ڈراپ ہی نہیں کرتا کیونکہ یہ ڈراپ ہونے والا کیس نہیں ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے حدیبیہ کے کی شنوائی ہی نہیں ہوئی، بالکل حدیبیہ پیپر ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات ہونی چاہیے، حدیبیہ کیس کو صرف اس بنیاد پر ختم نہیں کیا جا سکتا کہ وقت بہت گزر گیا ہے اب سزا نہیں ہو سکتی۔

چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ بنیادی طور پر اب بھی ہوسکتا ہے کہ اس طرح کا کیس بنا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو انتہائی احترام کے ساتھ ڈسکس کر کے ڈی جی ایف آئی کو کہا جائے کہ وہ اس معاملے کو پرسو کرے اور اگر کوئی شواہد ہوں پھر تو بہت ہی سہولت ہو جاتی ہے۔

Leave a reply