پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ دنوں دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی وہاں ان کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. ہمایوں سعید کے ساتھ شو کی ہوسٹ بھارتی سنگھ نے ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا . انہوں نے کہا کہ آپ کی ایک فلم ہے میں لندن نہیں جائونگا. کیا ہوا ویزہ نہیں تھا؟ تو ہمایوں سعید نے کہا کہ میری ایک فلم پنجاب نہیں جائونگی جب وہ سپر ہٹ ہوئی تو میں نے سوچا کہ ایک اور فلم بنائی جائے تو میں نے بنا لی میں لندن نہیں جائونگا. بھارتی سنگھ نے کہا کہ اب نہ کہنا کہ لندن نہیں جائونگا، لندن جانا ہے. تو اس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ میں انڈیا بھی جائونگا.
ہمایوں سعید نے بھارتی سنگھ سے کہا کہ میری بیوی تو ویزے کھلنے کا انتظار کررہی ہے وہ انڈیا جانا چاہتی ہے. بھارتی نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں پاکستان جائوںوہاں کے کھانے کھائوں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ اور آپکی اہلیہ انڈیا آئیں آپ کی مہمان داری اور خاطر داری میں خود کروں گی. اور بھارتی نے کہا کہ ہم پاکستان ضرور آئیں گے اور وہاں کے کھانے اور ماحول کو انجوائے کریں گے. یاد رہے کہ بھارتی سنگھ بالی وڈ کی معروف کامیڈین ہیں اور ہمایوں سعید پاکستان کے معروف پرڈیوسر اور ایکٹر ہیں.