اداکار جنید خان نے حال ہی میں کراچی میں منی بیک گارانٹی کے پریمئیر میں شرکت کی ، وہاں انہوں نے کہا کہ ہوئے تم اجنبی ریلیز ہونے جا رہی ہے ، مجھے اسکا سکرپٹ سنایا جا چکا ہے ، صحافی نے جب جنید خان سے پوچھا کہ کیا ہوئے تم اجنبی آپکو آفر ہوئی تھی تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا چھوڑیں اس بات کو. جنید خان نے کہا کہ میں ذاتی زندگی میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہوں میرے جو قریبی دوست ہیں وہ سب جانتے ہیں کہ می کتنا ہنس مکھ ہوں اور مذاق کرتا رہتا ہوں ، ہاں‌یہ بات ٹھیک ہے کہ مجھے ٹی وی پر کردار بہت سنجیدہ

ملے ہیں . لیکن ڈرامہ سیریل ہم تم میں ، میں‌کامیڈی کرتا ہوا دکھائی دیا. مجھے خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہرکردار میں بے حد پذیرائی دیتے ہیں، جنید خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرورت کے تحت کرتا ہوں ، کوئی پوسٹ لگانی ہو تو لگا کر چلا جاتا ہے ، لوگ کیا کمنٹ کررہے ہیں کیا نہیں اسکو دیکھ کر اپنا دل نہیں جلاتا. جنید خان نے کہ میرے پاس پائپ لائن میں‌ جو پراجیکٹس میں ان میں ایک فلم بھی شامل ہے جلد ہی اس پر کام شروع کر دیا جائیگا.

Shares: