ہوئے تم اجنبی کا میوزک لانچ کر دیا گیا

کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس کا میوزک کراچی میں لانچ کر دیا گیا ہے. فلم میں نو گیت ہیں اور کامران شاہد کا دعوی ہے کہ تمام گیت شائقین کو بے حد پسند آئیں گے. میوزک لانچ میں فلم کی کاسٹ سے سہیل احمد‘ علی خان‘ شمعون عباسی‘ محمود اسلم، فیصل قریشی اور میکال ذوالفقار بھی موجود تھے جبکہ اینکر پرسن کامران خان ، سیاستدان خوشبخت شجاعت ، فیصل واوڈا ، فیصل قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی. فلم کا ٹائٹل سانگ ہوئے تم اجنبی پیش کیا گیا ، اس کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری کے ماہر اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی سریلی آواز میں پیش

کیا۔ ٹائٹل گانے کی ویڈیو کے بعد 13 منٹ کی فلم بھی دکھائی گئی جو کہ پوری فلم کے مختلف سینز پر مبنی تھی. فلم میں عابدہ پروین‘ باقر عباس‘ ساحر علی بگا‘ نجات اور نوید ناشاد نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے.یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی کا سکرپٹ خود کامران شاہد نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن بھی انکی خود کی ہے. اس فلم میں کامران شاہد کے والد فلمسٹار شاہد نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے. مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نظر آئیں گے.

Comments are closed.