حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا
وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی 17اگست سےہوگی، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلیے فلائٹ آپریشن 17 اگست سے شروع ہوگا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 200 سےزائدحجاج کرام کولیکرپہلی حج پرواز 17 اگست کو کراچی پہنچے گی، سعودی ایئرلائن کی پرواز حجاج کوہفتہ کی دوپہرجدہ سے کراچی لیکر پہنچے گی، وطن واپسی پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا،
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ لاہورایئرپورٹ پرحجاج کرام کی واپسی کےخصوصی انتظامات ہونگے، واضح رہے کہ امسال حج کے حوالہ سے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،