حجرہ شاہ مقیم پولیس اہلکاروں کی بڑی کارروائی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہوگیے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سپیشل پولیس سکواڈ کا سرچ آپریشن جاری اوکاڑہ کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کے قریب شاہراہ پر تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گیی ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی موجودگی دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس سکواڈ پر فائرنگ کر دی باہمی فایرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا
جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایات پر مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو مختلف قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہا ہے تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گیے اور پولیس کی کی جانب سے دلیرانہ کاروائی کرنے پر پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.