پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے پر عدالت کا حکم آ گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ ،شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام ا سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا
شہزاد اکبر، شہباز گل کے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ وضاحت کریں نام لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری کس نے دی؟ عدالت کو مطمئن کریں کہ یہ انتقامی کارروائی نہیں تھی،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اےاور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا
پی ٹی آئی رہنما وں نے نام ایف آئی اے سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکوٹ میں چیلنج کیا تھا،شہبا ز گل اور شہزاد اکبر عدالت پہنچ گئے ۔درخواست شہزاد اکبر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی . درخواست میں دونوں رہنماوں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے ،ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں اور یہاں تک کہ کوئی الزام بھی نہیں ہے اس لیے بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے ۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس ، ڈی جی ایف آ ٓئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالد کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات 1 بج کر 55 منٹ پر سٹاپ لسٹ میں میرا نام ڈالا گیا، اس وقت نہ کوئی حکومت تھی، نہ ہی کابینہ تھی۔ انتقامی کارروائیوں کا آغاز قوم کو مبارک ہو کہ 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پہ۔ ہم کہیں نہیں جا رہے ، اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں، ساری زندگی یہیں رہا ہوں،تعلیم کے 6،7 سال بیرون ملک تعلیم کے سلسلے میں رہا ہوں،عدالت ایف آئی اے کو بلا کر پوچھے حکومت نہیں تو نام کس کے کہنے پر نام ڈالا گیا ؟ نام ا سٹاپ لسٹ پر ڈالنے کیلئے کوئی کیس یا درخواست کرنے والی کوئی ایجنسی ہونی چائیے ،ڈی جی ایف آئی اے کو بتانا ہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا ؟ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈی جی اینٹی کرپشن کا نام ا سٹاپ لسٹ میں ڈالنا مضحکہ خیز ہے، ایف آئی اے نے اس ڈائریکٹر کا نام بھی ڈال دیا جو منی لانڈرنگ کے کیسز لیڈ کر رہا تھا
ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول
نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم
خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان
عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے
وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟
شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ
ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ








