حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دیا ہے، سید رفاقت علی گیلانی

0
66

حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دےا ہے، سید رفاقت علی گیلانی

لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی )سیاسی معاون بر ائے وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کےلئے جاری منصوبوں کی نگرانی و مانیٹرنگ حکومت باریک بینی سے کر رہی ہے،تحرےک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دےا ہے ،ا پنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملا قات میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےلئے مختص فنڈز کسی اورمنصوبے ےا شہرکو منتقل نہےں ہوسکےں گے،جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی مےں دلفرےب نعروں سے بہلاےا گےا، سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کےلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلاےا،جنوبی پنجاب کے عوام نے سابق حکمرانوں کی زےادتےوں کا بدلہ عام انتخابات مےں انہےں شکست دے کرلےا،انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا رہی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے، جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں ، امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری ;200; رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا، وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا، انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت ;200;گے بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply