حکمران عوام کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں : سعید احمد بیگ

0
59

کراچی : پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ حکمران عوام کی حالت زاربہتر بنانے کی کوشش کریں ۔

ساڑھے تین سال سے قوم اپوزیشن سے پنجہ آزمائی کا ڈرامہ دیکھ رہی ہے، قوم کو بریکنگ نیوز سے اب کوئی سروکار نہیں ہے،عوام کو روزگار اور وسائل چاہئیں،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،لوگ بچے بیچنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے مستحقین میں امدادی رقوم اور لنگر کی تقسیم کے موقع پر میڈیا نماٸندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کا احساس محرومی اب آسمان پر پہنچ چکاہے، ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے،دوسری جانب بیروزگاری کے باعث نوجوان طبقہ چوری ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر اپنامستقبل تباہ کررہاہے،چوری ڈکیتی اور چھیناجھپٹی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شب روزکوششوں میں مصروف ہیں لیکن جرائم کی شرح روزبروزبڑھتی جارہی ہے اور کوئی روکنے ٹوکنے والانہیں ہے، ایک طرف مہنگائی نے عوام کاجینادوبھر کررکھاہے دوسری جانب دن رات محنت ومشقت کرنے کے بعد حاصل کی جانے والی روزی چوروں ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اگر حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے تو تباہی وبربادی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

Leave a reply