حکمرانوں نے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کر دیا، پھر بھی نہ شرم آتی ہے نہ حیا، خواجہ آصف

ہم سیاسی انتقام لینے کی کوشش نہیں کریں گے، خواجہ آصف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آج دنیا کے اندر تنہا کھڑا ہے، کوئی ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں، فارن پالیسی ناکام ہے، جو کرنا تھا وہ نہیں کیا گیا،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ہماری پالیسی ناکام رہی، 15 منٹ کھڑے ہونے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا،حکومت نے شہیدوں کے لہو سے غداری کی، کشمیری آج وادی میں اس بات کا انتظار کر رہے ہیں، یا اس بات کی دعائیں مانگ رہے ہیں کہ پاکستان ہماری مدد کو آئے، جن ممالک نے ہماری حمایت کی ملائشیا جانے سے انکار کر دیا، نہ سعودی عرب کے ساتھ رہے نہ ملائشیا کے ساتھ، ایک لابی کو خوش کرنے کے لئے دوسرے کو ناراض کیا، اور پھر دونوں ناراض ہو گئے، سعودی عرب ہمارا وہ دوست ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی لائف لائن پر اٹیک کیا گیا، سی پیک کے خلاف بیان دیئے، سی پیک ہماری فارن پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے، کلبھوشن کے خلاف ہمیں مودی کا یار کہتے تھے اور خود اب کلبھوشن کے سہولت کار بن گئے ہیں، یہاں کلبھوشن کی جان بچانے کے لئے قانون سازی ہوتی ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہم بھی اس کے حامی ہیں وہ سپر پاور ہے لیکن کیا بریک تھرو اس کے ساتھ اچیو کیا، آج بھی روایتی تعلقات ہیں جو پہلے تھے،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی ایک ایسا ادارہ تھا جہاں اسلامی ممالک کو اکٹھا کر کے آواز دی جا سکتی ہے وہ بھی بیان دے کر بند کر دیا ، فارن پالیسی ناکام ہو چکی ہے ،اپنے ریجن میں اچھی پالیسی نہیں بنا سکے،ناکامیوں کا انبار ہے دو سال میں حکومت کا، انکو شرم نہیں آتی نہ حیا آتی ہے ناکامیوں کے اوپر بلکہ ڈیفنڈ کرتے ہیں، نقصان کر دیں اربوں روپے کا اور پھر فخر بھی کرتے ہیں، پاکستان آج دنیا کے اندر تنہا کھڑا ہے، کوئی ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں، فارن پالیسی ناکام ہے، جو کرنا تھا وہ نہیں کیا گیا،

نیب پھر متحرک، نواز شریف کو پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو دوست ہے اسکے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرتے جو ہمارے فارن منسٹر نے استعمال کی، گلے شکوے ہوں تو آپس میں بات کر لیتے ہیں

تبدیلی سرکار نے مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں، شہباز شریف

Comments are closed.