پرائویٹ سکولوں میں حکومت تین ماہ کی فیس معاف کرائے ، آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن
باغی ٹی وی :حمود الرب جعفری جنرل سیکریٹری آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی تین ماہ کی فیس معاف کرائے اور اپنے جاری کردہ تعلیمی فنڈز میں سے بچوں کے والدین کو ریلیف پہنچائے. اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پرائیویٹ سکولز کو 20 فیصد فیس معاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کو ماننے سے سکول گریزاں ہیں. یہ معاف ہو بھی جائے تو والدین اتنی فیس بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت جب کہ وبا کی وجہ سے ہر طرح کا کام بند ہے لوگوں کو دو وقت کے کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ان حالات میں فیس دینا بالکل ممکن نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ حکومت اس کام کے لیے اربوں روپےکے بچٹ مختص کرتی ہے . اب ضرورت ہے کہ اس رقم سے ان والدین کو ریلیف پہنچایا جائے جو کہ مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہیں. انہوں نے کہا کہ والدین نجی سکولون میں تین ماہ تک فیس دینے کے باکل بھی اہل نہیں ہیں، کیونکہ ہر طرح کا کروبار بند ہے .
حکومت سکولوں میں تین ماہ کی فیس معاف کرائے ، آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن#COVIDー19 #lockdownextension pic.twitter.com/Rzsg8JdqFO
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 8, 2020
حمود الرب جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت جو کہ اس وقت اربوں روپے کا بجٹ مختص کر چکی ہے اور تعلیم کی مد میں پہلے بھی فنڈ ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کو فیس دیں کیونکہ کام بند اور لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تو والدین اپنے بچوں کو کھانا دینے سے قاصر ہیں. فیس کیسے دیں گے ، انہوں نے کہا اس وقت جہاں دوسرے مسائل ہیںیہ بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسے حکومت کو لازمی حل کرنا چاہیے .








