حکومت کا نیا منصوبہ تیار کہ جس کے ذریعے 2 لاکھ افراد کو روزگار مل سکے گا.
باغی ٹی وی :پاکستان پوسٹ نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق بہترین اور اعلیٰ معیار کا منصوبہ تیار کرلیا.وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پروگرام کے اجراکی تیاریوں کا جائزہ لیا.منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغازآئندہ ماہ سےکیا جائے گا.منصوبے کے تحت ایک لاکھ 25 ہزارفرنچائزپوسٹ آفس بنائے جائیں گے.پروگرام کےلیےماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی تیار کر لیے گئے ، جدیدٹیکنالوجی کےتحت پیک اپ سروس اورہوم ڈیلیوری کی سروس بھی مہیاکی جائےگی.فریچائز پوسٹ آفس میں پوسٹل کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی.بلوں کی ادائیگی،ای کامرس،موبائل ٹاپ اپ،یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگرسہولیات بھی منسلک ہوں گی.پروگرام کےتحت 3 سال میں 2 لاکھ افرادکو براہ راست روزگار ملے گا.