حکومت نے ینگ ڈاکٹر کے خلاف سنگین رویہ اپنا لیا
حکومتی کمیٹی سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مزاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سمیت 5 احتجاجی ڈاکٹرزکو معطل کردیا.ڈاکٹر عاطف مجید کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ڈاکٹر عاطف مجید سروسز اسپتال میں میڈیکل آفیسر ہیں.وائی ڈے اے میو اسپتال کے صدر ڈاکٹر محمود،وائی ڈی اے میو کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بلال احمد کو معطل کردیا گیا. میو اسپتال کے ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر عظیم بھی معطل کر دیے گئے. صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے احتجاجی عملے کو معطل کرنے کے احکامات دیے.

حکومت نے ینگ ڈاکٹر کے خلاف سنگین رویہ اپنا لیا
Shares: