حکومت کی توجہ مخالفین کو جیل ڈالنے پر ہے کام پر نہیں‌ ، خواجہ سعد رفیق

حکومت کی توجہ مخالفین کو جیل ڈالنے پر ہے کام پر نہیں‌ ہے ، خواجہ سعد رفیق

باغی ٹی وی : خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے مینڈیٹ کو کسی سیاسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا، حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیل میں ڈالنے پر ہے، حکمرانوں کو لوگوں میں جیل میں ڈالنے کا شوق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیروزگاری بڑھنے سے سٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، ملک میں آئین کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کو بحال کر دیں، عمران خان نا تجربہ کار نہیں، ساڑھے 7 سال خیبرپختونخوا اور 2 سال سے زائد پاکستان کی حکمرانی کرلی۔
ادھر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم اے کو گرفتار کر لیا گیا تو ہماری ٹیم بی بھی موجود ہے، اگر انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا تو عوام ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے۔

ہمیں‌ گرفتار کرلیا گیا تو بی ٹیم کام کرے گی، احسن اقبال

Comments are closed.