حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری سرور
باغی ٹی وی : گورنر پنجاب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ‘وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے ‘اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کر نی چاہیے ‘ہم ملک سے کر پشن ‘مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں. مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے ‘ اتحاد ی حکومت کیساتھ ہیں اپوزیشن صبر کیساتھ عام انتخابات کا انتظار کر ے ُ تحر یک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں ‘
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انصاف ٹائیگر زفورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ‘ عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو انشاء اللہ پورا کیا جا ئیگا ُ