حکومت نے کیسے زرداری کے ساتھ اتفاق کیا، بلاول نے اہم بات کہہ دی

حکومت نے کیسے زرداری کے ساتھ اتفاق کیا، بلاول نے اہم بات کہہ دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تازہ ترین نیب آرڈی نینس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس حوالے سے آصف زرداری کے بیان کے ساتھ متفق ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف متعصب کارروائیوں کے بجائے حکومت کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کو قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنا چاہیئے۔انہوں نے نیب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف قوانین کو مضبوط بنانا چاہیئے۔

واضح‌رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.