حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

0
85

حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ادویات کی کم دستیابی، ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کو مجبوراً ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ ان ادویات میں بخار، سر درد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے کی خراش اور فلو کی ادویات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھوں، کان، دانت، منہ اور بلڈ انفیکشن کی ادویات مہنگی کر دی گئی ہیں۔ جن ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان میں جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف امراض کی ادویات بھی شامل ہیں۔

ان میں سے 68 ادویات مقامی جبکہ 26 امپورٹد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی کم ہونے کے باعث وفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال مہنگا ہونا بھی وجہ بنی۔ فارماسوٹیکل کمپیناں جون 2021ء تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی.

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں اور بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔

ڈاکڑ فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباؤ میں نہیں آئے۔ ادویات کے حوالے سے نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ بڑھتی ادویات کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔

Leave a reply