حکومت نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

باغی ٹی وی :وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ کے بعد اب وفاقی حکومت آئندہ ہفتے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ خط میں سابق وزیراعظم کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر کے واپس پاکستان بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔نہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا اور وہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، انہوں نے ڈسٹریبیوشن سے ترسیل تک کی نگرانی خود کی اور ان اقدامات سے قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، عمران خان کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان سے مایوس ہوئی.نہوں نے بتایا کہ ‘وفاقی حکومت برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے خط لکھنے جارہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے متعلقہ ادارے کو خط لکھیں گے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وفاقی حکومت اپنا لائحہ عمل آئندہ ہفتے واضح کرے گی’۔

Shares: