حکومت پرتنقید، ایرانی انقلاب عدالت سے مصنف کو23 سال قید کی سزا

0
42

ایران کی ایک انقلاب عدالت نے مزاحیہ کتابوں کے مصنف کو حکومت پرتنقید کی پاداش میں 23 سال 9ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مصنف کیومارس مرزبان پر مقدس مقامات کی توہین اور اپنی تحریروں میں رہبرانقلاب پرتنقید کا الزام عایدکیا گیا ہے۔ انہی الزامات کے تحت مرزبان پرمقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے انہیں 23 سال 9 ماہ قید کے ساتھ بیرون ملک سفر پرپابندی اور دو سال تک کسی قسم کی نشرواشاعت پرپابندی کی سزا سنائی ہے۔

ملزم کے وکیل محمد حسین آغاسی نے ‘ایران وائر’ ویب سائٹ کو بتایا کہ ان کے موکل کو ایرانی پولیس نے ستمبر 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں عدالت کی طرف سے سنائی گئی قید کی سزا میں سے 11 سال جیل میں گذارنا لازمی ہیں۔

Leave a reply