حکومت شہبازشریف کی گرفتاری سےاے پی سی کےفیصلوں کو سبوتاژ کرناچاہتی ہے،مریم اورنگ زیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگیا، شہبازشریف کی گرفتاری گلگت بلتستان اور بلدیاتی انتخابات دھاندلی سے جیتنے کےلئے کی گئی، گرفتاریوں سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی گھبرائیں گے،حکومت شہبازشریف کی گرفتاری سےاے پی سی کےفیصلوں کو سبوتاژ کرناچاہتی ہے،

ہماری تحریک رکی نہیں آج سے ہی اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیاہے، جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، نالائق نااہل چور کرپٹ اور سازشی ٹولے کا تئیس بے نامی اکائونٹس کا کوئی نہیں جواب پوچھ رہا، جنہوں نے اربوں کھربوں روپے آٹا اور چینی چوری کا کوئی نہیں پوچھتا، لیگیوں کو فخر ہونا چاہئے قیادت بہادر ہے قائد نوازشریف ہے، شہبازشریف کا گرفتار ہونا بائیس کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگنے کے مترادف ہے،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کو نہیں بلکہ عوامی منصوبوں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی، عدالت میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن نیب شہبازشریف پر ثابت نہ کر سکی، جج ارشد ملک کی ویڈیو کی ریلیز کے بعد بھی عدالت کے فیصلے کو مانا اور نیب نیازی سازش کے باوجود عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، سیاسی دہشت گردی کی گئی آج کے بعد مزید مضبوط ہو جائیں گے، مریم اورنگزیب

شہبازشریف کی گرفتاری اے پی سی کو مفلوج کرنے کی سازش ہے، : جعل ساز مقدمہ نیب کی تفصیلات شہزاد اکبر نے شہبازشریف کی گرفتاری کا عندیہ دیدیاتھا، عوام کے ساتھ مل کر ڈٹ کا سازشوں کا مقابلہ کریں، اے پی سی کے پروگرام کی شروعات آج سے ہوگی ہے دم ہے تو روک کر دکھائو،

Shares: