حکومتی اداروں کو شاید رمضان المبارک کا احساس نہیں ہے : محمدسلیم خاں قادری ترابی
اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے چیئرمین ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ حکومتی اداروں کو شاید رمضان المبارک کا احساس نہیں ہے،مہنگائی اپنی جگہ جوں کی توں پے ،بس مجسٹریٹ صاحبان جرمانوں سے حکومتی خزانے بھررہے ہیں، عوام کوکیافائدہ ،دوسری جانب بلدیاتی اور سول انتظامیہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ رہی ہے،پولیس انتظامیہ پیداگیری کو اپنافرض سمجھ بیٹھی ہے،لوٹ مار ڈکیتی اور رہزنی اپنے شباب پر ہے۔
وہ گلبہار ،ناظم آباد،لیاقت آباد،گلبرگ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے دورے کے موقع پر کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے بتایاکہ لوڈ شیڈنگ عام دنوں سے بھی زیادہ کی جارہی ہے، پینے کے پانی کے ناغہ نظام کو دنوں کے بجائے ہفتوں میں تبدیل کردیاگیاہے، نکاسیء آب کے کام کو بریک لگاکر ہماری گلیوں،محلوں باالخصوص مساجد کے اطراف ابلتے گٹر،بہتاہواگندہ پانی مساجد آنے جانے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہم پولیس وسول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ایک تاریخ رقم کئے ہوئے ہیں مگر گزشتہ چندماہ سے پولیس اور سول انتظامیہ کا رویہ انتہائی افسوسناک رہاہے، ہمارے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی شخصیات اور اہلسنّت مساجد ومدارس کے ذمہ داران کو اعتماد میں نہیں لیاگیاجس کی وجہ سے انتہائی مشکل کا سامناہے،اب سول وپولیس انتظامیہ کو اہلسنّت حنفی بریلوی کو عوام پہ ظلم وستم کرنے کا کھلا اجازت نامہ مل گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، تحریک لبیک کی آڑ میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کرنے دیں گی ۔