ہم عملی نتائج دیں گے،صدر استحکام پاکستان پارٹی

عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو مختلف ٹاسک سونپ دیے
0
42
Abdul Aleem Khan

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نعمان لنگڑیال و امیر حیدر سنگھا کی سیکرٹریٹ میں ملاقاتیں ہوئی ہیں،

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مجوزہ منشور، انتخابی حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی،اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے علاوہ پارٹی کو شمالی اور جنوبی پنجاب میں بھی پذیرائی ملے گی ،ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے پارٹی رہنما اپنے علاقوں میں عوامی رابطے اور سیاسی سرگرمیاں تیز کریں ،زراعت اور کسان کی خوشحالی استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا اہم جزوہو گا استحکام پاکستان پارٹی میں منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان شامل ہیں عام آدمی کو وعدوں اور دلاسوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، ہم عملی نتائج دیں گے پاکستان روز بروز پیچھے گیا،اکٹھے آزاد ہونیوالے ممالک کہیں کے کہیں پہنچ گئے عوام فتنے اور فساد کی سیاست سے بدظن ہو چکے، اب ملک کو سنوارنا ہوگا

عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو مختلف ٹاسک سونپ دیے، جلد اہم اجلا س منعقد ہونگے نعمان لنگڑیال اور امیرحیدر سنگھا نے پارٹی صدر کو اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے لوگوں میں مثبت رائے اوراشتیاق پایا جاتا ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ،پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دینے کے حوالے سے ایجنڈا اب ناکام ہو گیا ہے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں اہم کردار آرمی چیف نے ادا کیا ،فروری میں سابق وزیر اعظم نے معاہدے کو توڑا سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ایک ایجنڈے کے تحت معاہدے کو توڑا گیا اپریل سے نومبر دسمبر تک چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک پروپیگنڈہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے آئی ایم ایف نے سخت نے شرائط منوائی، اس کو بیرونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل تھی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے پوری طاقت سے 9 مئی کے واقعات کو کرش کیا آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر پر میدان میں آئی ایا، 2 ارب ڈالر سعودی عرب نے دیئے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مصر اسرائیلی خانہ جنگی سے بچ گیا ہے کیوں کہ وہاں کی فوج مضبوط ہے ،پاکستان کی فوج کو تباہ کرنے اور اس کے اندر بغاوت کرنا ایجنڈے میں شامل تھا ،2013 سے مارا ماری اور فساد کی جنگ شروع ہوئی، پاکستان کے معاملات کو خراب کیا گیا ،فروری 2022 میں پی ٹی آئی ذلت اور رسوائی میں چلی گئی پھر کس لابی نے اس کو اوپر لایا پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے چیرمین پی ٹی آئی کو اوپر لایا گیا،بیرون طاقتوں نے ان کو کندھا دے کر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے زوم میٹنگ میں کہا مولانا فضل الرحمن کے مدرسے کے باہر مظاہرے کرنے ہیں ،عرب کی خانہ جنگی کو پاکستان میں لانا تھا، اس کا مقصد ان کو فوج سے لڑنا تھا،

Leave a reply