سینیٹ کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کردیں ہم براہ راست منتخب ہوکر آجائیں،شیری رحمان

0
134
senate

منگل کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

سرکاری ملکیتی ادارے گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی آرڈیننس سینیٹ میں پیش کردیا گیا وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے آڈیننس پیش کیا۔ سرکاری ملکیتی ادارے گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی آرڈینسس بل متعلقہ کمیٹی کےسپرد کردیا گیا.

سینیٹر خالدہ عطیب نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کل ایمل ولی نے کہا کہ میرا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے، میں وضاحت کروں کہ میرا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے،میں اس بات کی تصیح کرتی ہوں کہ ہم بلا تفریق ہر قومیت کی بات کرتے ہیں۔

اگر اپوزیشن کو دیوار سے لگائیں گے تو ایوان کو چلنے نہیں دیں گے، شبلی فراز
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہاکہ پریزائیڈنگ افسران کا رویہ نامناسب رہا ہے آئندہ ایسے پریزائیڈنگ نہ بنائیں جو پانچ منٹ کی ملنے والی ذمہ داری کو پامال کریں ہمارے سولات اور توجہ دلائو نوٹس شامل نہیں کیے جاتے جو قابل مذمت ہے آپ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں ایسا نہیں چلے گا ہمارے سوالات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق بنتا ہےہم یہاں حکومت کو بے نقاب کرنے کے لیے ہیں سوالات کی اجازت نہ دینا تشویشناک ہے، میں مسترد کیے گئے سوالات کی فہرست چیئرمین سینیٹ کو فراہم کروں گا ،پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر نے گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی آپ جو قرارداد منظور کرنا چاہتے ہیں وہ یکطرفہ طور پر لگا دیتے ہیں وہ قرارداد ہمیں دکھائی تک نہیں گئی آپ نے ہائوس کو ایک راجواڑہ بنا دیا ہےاگر اپوزیشن کو دیوار سے لگائیں گے تو ایوان کو چلنے نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی خود کو جمہوری جماعت کہنا بند کردے آپ یہ نہ سمجھیں کہ آپ ہمیشہ یہاں بیٹھے رہیں گے اس زعم میں کوئی نہ رہے کہ ہم یہ ہیں ہم وہ ہیں ،کل آپ کو ہماری ضرورت پڑے گی ،ہمیں آج بھی ہے ، چیئرمین سینیٹ ایوان کے کسٹوڈین ہیں کسی ایک جماعت کے نہیں ،چیئرمین سینیٹ ہمارے تحفظات کو ختم کریں ۔

قائد حزب اختلاف روزانہ ماتھے پر غصہ لے کر آتے ہیں،اتنا سریا اچھا نہیں ہوتا، شیری رحمان
سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ سوالات نظر انداز ہونے چاہئیں قائد حزب اختلاف سراپا احتجاج ہیں، قرارداد سے متعلق قائد حزب اختلاف غلط بیانی کررہے ہیں، میں نے وزیرقانون سے قرارداد پر اپوزیشن کے دستخط کروانے کی التجا کی تھی وزیرقانون نے بتایا کہ وہ دستخط نہیں کررہے یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت قرارداد لائے اور اپوزیشن سے بات نہ کرے،اپوزیشن لیڈر سن لیں اتنا سریا اچھا نہیں ہوتا ،میں بطور اپوزیشن لیڈر آپ کو ساتھ لے کر چلتی تھی، کسی ایک رکن کی بھی توقیر ہوتی ہے قائد حزب اختلاف روزانہ ماتھے پر غصہ لے کر آتے ہیں، پاکستان میں جتھوں کا معاملہ ایک حساس معاملہ ہے، ہم نے قرارداد میں صرف خیبرپختونخواہ کا نہیں پنجاب اور دیگر صوبوں کا بھی ذکر کیا آپ اپنے گریبان کو جھانکیں کنپٹی پر پستول رکھ کر باتیں کی، شاید قائد حزب اختلاف کو ایسا کرنے کی ہدایات ہیں میں روز کھڑے ہوکر نہیں کہتی کہ ہمارے سب سے زیادہ ممبر ہیں دہشتگردی کے خلاف آپریشن پہلے بھی ہوئے ہیں آپ نے ہمیں بجٹ پر بحث نہیں کرنے دی، آپ نے ایوان میں جو رویہ رکھا بہت افسوسناک ہے کوئی معقول بات لے کر آئیں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،سینیٹ کے بجٹ کے حوالے سے اختیارات بہت محدود ہیں یہ ایوان سیکنڈ کلاس نہیں ہے یہ صوبوں میں توازن رکھتا ہے سینیٹ نے قومی اسمبلی کو 128 بجٹ سفارشات پیش کی ہیں جس پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ،امریکہ میں بجٹ دونوں ایوانوں سے منظور ہوتا ہے .قومی اسمبلی سینیٹ کے کئی دن کے کام کو ایک منٹ میں مسترد کردیتی ہے، بجٹ میں ہمارا کردار اس لئے نہیں کہ سینیٹ براہ راست منتخب نہیں ہوا سینیٹ کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کردیں ہم براہ راست منتخب ہوکر آجائیں گے قائد ایوان اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر سینیٹ کے اختیارات کا دفاع کیا ۔

امن کی بحالی کے لیے استحکام پاکستان آپریشن کی حمایت کرتے ہیں،سینیٹر منظور احمد کاکڑ
سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دو سو یونیورسٹیاں ہیں جن کے لئے بجٹ میں صرف ساٹھ ارب روپے رکھے گئے ہیں ہمیں اپنی نئی نسل کو معیاری تعلیم دینے کی ضرورت ہےہمیں نوجوانوں کو تعلیمی وظائف دینے کے لئے فنڈز رکھنے چائیےہمیں عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سوچنا ہو گاپاکستان میں امن کی بحالی کے لیے استحکام پاکستان آپریشن کی حمایت کرتے ہیں ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے امن ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

وفاقی کابینہ اجلاس، آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی

Leave a reply